Advertisements

حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کی میونسپل کمیٹی جامع مسجد میں نماز تراویح میں ختم قران مجید کی سعادت

Hafiz Muzaffar Karim Mughal Advocate had the honor of completing the recitation of the Holy Quran during Taraweeh prayer at the Municipal Committee Jamia Mosque.
Advertisements

ختم قران مجید کی روح پرور تقریب میں ڈاکٹر میاں محمد عباس دوست احباب ،عزیز و اقارب اور وکلاء برادری نے بھر پور شرکت کی اور حافظ محمد مظفر کریم کو مبارکباد دی اور اُنہیں ہار پہنائے

احمد پور شرقیہ+اوچ شریف(نامہ نگار+ کرائم رپورٹر) دنیا آخرت  کی کھیتی ہے ایک دن ہمیں سب نے لوٹ کر جانا ہے خوش قسمت ہے وہ انسان جو ماہ رمضان کا مہینہ پائے اور اپنی بخشش کروائے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی جامع مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے حافظ مظفر کریم مغل نے ختم قران کی تقریب میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں رحمتوں اور برکتوں کی راتیں رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں ایک عظیم رات شبِ قدر ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے ہزار مہینوں سے بہترقرار دیا ہے۔

Advertisements

یہ وہ مقدس رات ہے جس میں قرآنِ مجید نازل ہوا اور اس رات میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔شبِ قدر میں فرشتے اور روح الامین حضرت جبرائیلؑ اللہ کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور یہ رات سراسر سلامتی اور رحمت کا پیغام لے کرآتی ہے اس مبارک رات میں کی جانے والی عبادت، دعا اور استغفار کا اجر عام دنوں کی عبادت سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ اسی لیے مسلمان اس رات کو عبادت، تلاوتِ قرآن، نوافل اور دعاؤں میں گزارنے کی کوشش کرتے ہیں یہ رات ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے، اپنے دلوں کو پاک کرنے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی قدر کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اللہ کی رضا حاصل کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہ رمضان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے بعد ازاں انہوں نے پاکستان کی سلامتی کی بھی دعا کرائی اللہ تعالی ہمارے ملک کو قیام و دائم رکھے امین تقریب میں ڈاکٹر عباس دوست احباب رشتے دار اور  وکلا برادری نے شرکت کی اور مبارک باد دی ۔