Advertisements

‪ حافظ مظفر کریم کی شیخ الوظائف حکیم طارق محمود چغتائی سے ملاقات ،عید کی مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا‬

SheikhulWazaif Hakeem Tariq Mehmood Chugtai
معروف قانون دان حافظ ملک مظفر کریم مغل عید عبقری حویلی میں شیخ الوظائف حکیم طارق محمود چغتائی گلدستہ پیش کر کے عید الفطر کی مبارکباد دے رہے ہیں
Advertisements

معروف قانون دان نے فکری نشست میں روحانی کرامات و مقامی مسائل پر بھی گفتگو کی اور باھمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا

احمد پور شرقیہ : معروف قانون دان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب کے سینئر  نائب صدر حافظ مظفر کریم مغل نے عبقری حویلی میں شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی سے ملاقات کی اُنہیں عید کی مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا –  حافظ ملک مظفر کریم مغل  ایڈووکیٹ اس موقع پر منعقدہ فکری نشست میں بھی شریک ہوئے جس میں حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے بزرگان دین کی روحانی کرامات اور  بر صغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی تبلیغ کے سلسلے میں ان کی بے مثال خدمات پر تفصیلاً روشنی ڈالی – اُنہوں نے عبقری فاؤنڈیشن کی ماہ رمضان میں انجام دے دی گئی سماجی خدمات اور غریب و نادار افراد کو راشن کی مختلف علاقوں میں تقسیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور عمائدین کی عبقری حویلی آمد پر اُن سے اظہار تشکر کیا

Advertisements