Advertisements

آصف علی زرداری کا 70 واں یومِ پیدائش, حافظ حسین احمد مدنی ملک شاہ محمد چننڑ اور محمد علی احسن کی مبارکباد

PPP leaders Muhammad Ali ahsan,Shah Muhammad Channar Hussein Ahmed Madni
Advertisements


بہاولپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرِ پاکستان، جناب آصف علی زرداری کا 70 واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی قریشی، پارٹی کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چننڑ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جنوبی پنجاب محمد علی احسن نے آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کے استحکام میں انکا کلیدی کردار ہے

آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ 2008 میں جب وہ پاکستان کے 11ویں صدر منتخب ہوئے تو ملک داخلی و خارجی بحرانوں کا شکار تھا اُن کی سیاسی بصیرت، مفاہمتی پالیسی اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمتِ عملی نے ملکی سیاست میں ایک نیا باب رقم کیا۔انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منتخب صدر کی حیثیت سے پارلیمنٹ کو اختیارات منتقل کیے، اور 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاق کو مضبوط تر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا “مفاہمت کی سیاست” کا نظریہ آج بھی قومی سیاسی افق پر ایک اہم مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو متحد رکھا بلکہ ملک کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں بھی عملی اقدامات کیے۔ ان کی زیرِ قیادت حکومت نے آزاد میڈیا، عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کو تقویت دی۔ 

Advertisements