Advertisements

القائم ٹرسٹ میڈیکل سنٹر اوچ شریف کے زیرِ اہتمام حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لیے ہر بدھ کو خصوصی کیمپ کا سلسلہ جاری

gynecologist dr khadeeja Sundas conducts free medical camp for pregnant women in uchsharif on wednesday
Advertisements

ماہر امراض زجہ بچہ ڈاکٹر خدیجہ سندس حاملہ خواتین کا جیک اپ کرتے ہوئے انہیں مفت ادویات اور مفید مشوروں سے نوازتی ہیں

اوچ شریف   ( ارشاد احمد شاد کرائم رپورٹر) القائم ٹرسٹ میڈیکل سنٹر اوچ شریف کے زیرِ اہتمام حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لیے ہر بدھ کو خصوصی کیمپ کا سلسلہ جاری، ماہر امراض زجہ بچہ ڈاکٹر خدیجہ سندس حاملہ خواتین کا جیک اپ کرتے ہوئے انہیں مفت ادویات اور مفید مشوروں سے نوازتی ہیں،

Advertisements

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں عوام کے لیے بلاتفریق جدید طبی سہولیات کی مفت فراہمی ممکن بنانے والے ادارے القائم ٹرسٹ میڈیکل سنٹر میں حاملہ خواتین کے چیک اپ، ادوایات کی فراہمی اور مفید مشوروں کے لیے ہر بدھ کو خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہر امراض زچہ بچہ، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ڈاکٹر خدیجہ سندس خصوصی طور پر ہسپتال آ کر حاملہ خواتین کا چیک اپ، ادوایات کی مفت فراہمی اور ان کو مفید طبی مشوروں سے نوازتی ہیں۔ القائم ٹرسٹ ہیلتھ سینٹر کے بانی و سی ای او خواجہ نٹار حسین نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ القائم ٹرسٹ ہسپتال کا کوالیفائیڈ اسٹاف ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید ظہور احمد ہاشمی کے زیر نگرانی روزانہ سیکڑوں غریب، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔