ششماہی نہروں کی بندش کا شتکاروں کو گندم کی آبپاشی میں مشکلات کا سامنا
ٹیوب ویل مالکان نے پانی کے نرخوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا , ٹیوب ویل کا پانی پندرہ سو روپے فی گھنٹہ تک فروخت ہو رہا ہے
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) نہری پانی کی بندش کی وجہ سے گندم کی فصل کی بڑھوتری متاثر ہونے لگی۔ ٹیوب مالکان نے پانی کےنرخوں میں اضافہ کر دیا۔ پندرہ سو روپے فی گھنٹہ فروخت، تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ تحصیل کی ششماہی نہروں کی بندش کی وجہ سے کا شتکاروں کو گندم کی آبپاشی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور گندم کی فصل کی بڑھوتری متاثر ہو رہی ہے
دوسری جانب اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹیوب ویل مالکان نے پانی کے نرخوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا ہے۔ اور ٹیوب ویل کا پانی پندرہ سو روپے فی گھنٹہ تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس سے خاص طور پر چھوٹا زمیندار بہت متاثر ہو رہا ہے۔ اور اتنا مہنگا پانی خرید کر لگانا اس کے بس میں نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے گندم کی اوسط پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایک مرتبہ ششماہی نہروں میں پانی فراہم کر دے تو گندم کی فصل کو بہت فائدہ ہوگا۔ اور چھوٹے کاشتکار کی مشکلات میں کمی ہوگی ۔