حکومت پنجاب کے گندم نہ خریدنے کے فیصلے نے پنجاب کے کسان کو اذیت میں مبتلا کر دیا عارف عزیز شیخ

Ex-MNA Arif Aziz Sheikh Arif Aziz Sheikh

گندم کا مناسب ریٹ نہ ملنے پر کسان کپاس کی کاشت بھی نہیں کر سکتا جس سے کپاس کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی متوقع ہے سابق ایم این ا

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لئیے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے لیکن اس سال کسان بیچارہ بری طرح پھنس گیا ہے کیونکہ کسان نے مہنگی کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود سخت محنت کر کے پاکستان کو اس سال ریکارڈ گندم کی فصل کاشت کی اور ہمارے ملک خاص طور پر پنجاب کے کسان کو حکومت پنجاب سے توقع تھی کہ حکومت پنجاب ان سے مناسب ریٹ پر گندم کی خریداری کر کے کسان کو انکی محنت کا مناسب معاوضہ ادا کرے گی لیکن نگران حکومت نے بجاۓ پاکستان کے کسان کو مناسب قیمت دینے کے باہر سے خستہ حال گندم منگوا کر نہ صرف پاکستان کے کسان بلکہ پاکستان کی عوام پر بھی ظلم کیا ۔اب پنجاب کا کسان  بہت پریشان ہے کیونکہ حکومت پنجاب کا گندم نہ خریدنے کے فیصلے نے پنجاب کے کسان کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔گندم کا مناسب ریٹ نہ ملنے پر کسان کپاس کی کاشت بھی نہیں کر سکتا جس سے آنے والے کپاس کے سیزن میں کپاس کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی متوقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ فارمز پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید پڑھیں