گرین کیمپس پروجیکٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا سائیکلنگ مہم کا انعقاد

گرین کیمپس پروجیکٹ کے ذیلی سیکشن ٹرانسپورٹیشن اور فیول مینجمنٹ کی جانب سے بغدا دالجدید کیمپس میں سائیکلنگ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد سائیکل سواری کے انسان اور ماحول پر ہونے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے فیکلٹی، ملازمین اور طلباء طالبات کو سائیکل سواری کی جانب راغب کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، سینڈیکیٹ ممبران ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر کلثوم اختر اور شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی سے ڈاکٹر فاطمہ بھی موجود تھیں۔ گرین کیمپس پروجیکٹ کی جانب سے ڈاکٹر عابد گل، ڈاکٹر اریبہ خان، ڈاکٹر کاشف اکرم اور علی ظفر موجود تھے۔ ڈاکٹر عابدگل نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب کے ویژن کے مطابق سائیکلنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو انتہائی ماحول دوست اور فیول کی بچت کے علاوہ انسانی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔