Contact Us

رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کی عمارت کی تعمیر و مرمت کے لئے 25 ملین کی گرانٹ دینے کا وعدہ : سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظفر عباس

grant-for-rural-health-center-channigoth

چنی گوٹھ (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان نے آر ایچ سی چنی گوٹھ کی عمارت کی تعمیر و مرمت کے لئے 25 ملین کی گرانٹ دینے کا وعدہ کیا ہے جس کے لئے رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں ، جبکہ یکم جون سے ہمارا سٹاف ہسپتال سے ملحقہ ہائیر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ میں اپنی خدمات انجام دے گا ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بلڈنگ کی مرمت کے علاوہ پینے کے لئے صاف پانی بھی فراہم کیا جائے گا ، واضح رہے کہ آر ایچ سی کی بلڈنگ ناکارہ ہو چکی ہے چھتیں اور فرش ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں ناکارہ بلڈنگ کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خطرہ ہے ، سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے اپنے دورہ چنی گوٹھ کے دوران بلڈنگ کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس کی تعمیر و مرمت کا وعدہ کیا تھا ۔

مزید پڑھیں