چنی گوٹھ (نامہ نگار )سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کا گرینڈ اپریشن کروڑوں روپے مالیت کی 62ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واہ گزار ۔تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے احمد پور شرقیہ کے نواہی علاقہ چنی گوٹھ کے چک نمبر 145 اور چیک نمبر 146 این پی میں پولیس کے ساتھ بھاری اپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے با اثر قبضہ مافیا کو بھگا دیا اور ان کے قبضے سے سرکاری اراضی 62 ایکڑ واہ گزار کرا لی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے اس سلسلے میں قبضہ مافیا کےسر غنہ مختیار احمد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پولیس اسٹیشن چنی گوٹھ کو مقدمہ اندراج کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کہ اس ایکشن کے بعد علاقے کے با اثر سیاسی اور قبضہ مافیا میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم سیاسی سماجی اور محب وطن حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی اس کاروائی کو سراہا ہے اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ احمد ندیم ہاشمی کو وسیع اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں