Advertisements

مسجد حنیفہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور سیرت کانفرنس کا انعقاد 

Grand Milad-un-Nabi ﷺ and Seerat Conference Held at Masjid Hanifa
:ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید مسجد حنیفہ احمد پور شرقیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور سیرت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا ،مولانا محمد احمد جالندھری،حکیم محمد حسنین،حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ،اور احسان احمد سحر اسٹیج پر موجود ہیں
Advertisements

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا سر چشمہ ہے ڈاکٹر ناصر حمید


  ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے اور محبت رسول کو اپنے کردار و عمل کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے , پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا

Advertisements

 جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حکیم محمد حسنین  اور صدر تقریب مولانا  محمد احمد جالندھری نے سیرت نبوی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مولانا قاری ذیشان احمد, شبیر احمد قریشی کے علاوہ معروف ثناء خوانوں سید نجم الحسن بخاری اور ملک عبد المصطفیٰ  سعیدی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کر کے روحانی محفل کو چار چاند لگا دئیے

 مسجد حنیفہ احمد پور شرقیہ میں مدیر وبانی مسجد احسان احمد سحر کی میزبانی میں منقدہ محفل میلاد و سیرت کانفرنس ضلعی امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد احمد جالندھری کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اسلامیہ یونیورسٹی میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید محفل میلاد اور سیرت کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے 


 روحانی محفل کا آغاز معروف سینئر قانون دان حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی  قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جنکی دلکش آواز نے  خوب صورت سماں باندھ دیا , روحانی محفل کے اختتام پر مولانا محمد احمد جالندھری نے امت مسلمہ کے اتحاد،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا 

احمد پور شرقیہ (پ ر) ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا ہے کہ قران کے ساتھ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہم دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب مسجد حنیفہ احمد پور شرقیہ میں مدیر وبانی مسجد احسان احمد سحر کی میزبانی میں منقدہ محفل میلاد و سیرت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جو ضلعی امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد احمد جالندھری کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی جس میں اسلامیہ یونیورسٹی میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے – ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا سر چشمہ ہے انہوں نے مسجد حنیفہ کی تعمیر محفل میلاد اور سیرت کانفرنس کے انعقاد پر احسان احمد سحر کو مبارکباد دی

مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا بہترین نمونہ ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے اور محبت رسول کو اپنے کردار و عمل کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے -پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے کہا کہ میلاد مصطفی کی محافل کا مقصد صرف عقیدت کا اظہار نہیں بلکہ سیرت رسول کو سمجھنا اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کا عزم کو تازہ کرنا ہے-قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حکیم محمد حسنین اور صدر تقریب مولانا محمد احمد جالندھری نے سیرت نبوی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مولانا قاری ذیشان احمد, شبیر احمد قریشی کے علاوہ معروف ثناء خوانوں سید نجم الحسن بخاری اور ملک عبد المصطفیٰ سعیدی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کر کے روحانی محفل کو چار چاند لگا دئیے-

احسان احمد سحر کی میزبانی میں منعقدہ روحانی محفل کا آغاز معروف سینئر قانون دان حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جنکی دلکش آواز نے خوب صورت سماں باندھ دیا – محفل میلاد میں خطیب مسجد حنیفہ مفتی محمد فرقان ،صدر پریس کلب راشد عزیز ہاشمی،اِرشاد احمد خان،شبیر احمد قریشی،احمد علی چوہدری،ملک راشد محمود ، جاوید مغل،غلام حسین قریشی، تنویر سحر، محمد ارشد سعیدی خلیفہ دربار حضرت سید عبد اللہ شاہ مدنی رحمت اللہ علیہ, اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ، اور پروفیسر شہزاد احمد خان کے علاوہ اہلیان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی- روحانی محفل کے اختتام پر مولانا محمد احمد جالندھری نے امت مسلمہ کے اتحاد،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا