Advertisements

مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی میزبانی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد

Professor Dr Syed Altaf Hussain Bukhari
احمد پور شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین بخاری مسجد علی میں عظیم الشان محفل نعت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کو 1400 سال سے زائد عرصہ بیت گیا مگر آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے آج 12 ربیع الاول کو جنم لیا ہے، ملک بھر کی مساجد سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں مارکیٹوں بازاروں اور رہائش گاہوں میں جشن کا سماں ہے،پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین بخاری کا بطورِ مہمان خصوصی تقریب میں خطاب

نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دین و دنیا میں سر خرو ہو سکتے ہیں نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود کائنات کو عمل میں لانے سے پہلے ہی تخلیق کر لیا گیا تھا مولانا محمد حسین فیضی کا عظیم الشان محفل نعت کی تقریب میں صدارتی خطاب

Advertisements

میزبان مولانا عبدالعزیز خان فیضی کا تقریب میں شرکت کرنے پر عمائدین ثناء خوانوں اور قراء حضرات سے اظہار تشکر ان کے اعلان کے مطابق مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین بخاری نے مدیر احسان احمد سحر محمد سلیم قریشی مرتضی احمد قریشی، زاہد محمود چوہدری ، چوہدری محمد حنیف اور دیگر اصحاب میں مولانا احمد رضا خان بریلوی کی تفسیر کنز الایمان کے تحائف پیش کیے

احمد پور شرقیہ مولانا محمد حسین فیضی مسجد علی میں عظیم الشان محفل نعت کی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے سرپرست مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی میزبانی میں حسب روایت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل نعت کی روحانی تقریب جامعہ مسجد علی اندرون جنرل بس سٹینڈ منعقد کی گئی جس کی صدارت مولانا محمد حسین فیضی نے کی جبکہ پروفیسر پیر ڈاکٹر سید الطاف حسین بخاری مہمان خصوصی تھے -نقابت کے فرائض عابد مصطفی خاکوانی نے انجام دیے جبکہ تنویر احمد قادری حافظ شمس الدین محمد نور المصطفی خان فیضی شاہد سعیدی اور حافظ وقاص احمد کے علاوہ دیگر ثناء خوانوں نے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مسجد علی کو خوبصورت  برقی قمقموں اور پینا فلیکسز سے سجایا گیا تھا -مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین بخاری نے  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1400 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آج جنم لیا ہے -ملک بھر کے طول و عرض کی مساجد بازاروں مارکیٹوں رہائش گاہوں سرکاری نیم سرکاری اور نجی دفاتر کو نہ صرف سجایا گیا ہے بلکہ ان پر چراغاں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرکش  امتوں پر عذاب الہی نازل کیا گیا ان کی اشکال تک بدل دی گئی جس کا قران مجید میں ذکر ہے لیکن بدقسمتی سے مسلمان اب گناہوں کی دلدل میں پھنس چکے ہیں لیکن اس کے باوجود باوجود ہماری شکلیں کیوں نہیں بدلی گئیں اسکی وجہ ھمارا ر حمت العالمین کا امتی ہونا ہے پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین بخاری نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت ان کی بوڑھی دائی حلیمہ مائی کے کردار کا بھی خصوصا ذکر کیا  جن کی لاغر اونٹنی دیگر دائیوں کی اونٹنیوں کے مقابلے میں سب سے پہلے طائف پہنچی کیونکہ اس پر سرکار حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی دین و دنیا کو سنوار سکتے ہیں- محفل نعت  کی روحانی محفل  کے صدر مولانا محمدحسین  فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اس  کائنات کے وجود میں آنے سے پہلے عمل میں لایا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے آسمان پر ابھی زندہ موجود ہیں جبکہ فرشتوں کے سردار حضرت جبرائیل علیہ السلام کی پہنچ سدرۃ المنتہی تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ معراج شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سدر المنتہیٰ سے بھی آگے تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اللہ تعالی سے ملاقات کی- انہوں نے کہا کہ قیامت تک یہ اعزاز صرف سرکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوہی حاصل رہے گا مولانا محمد حسین فیضی نے اپنی تقریر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن تفصیلاً بیان کیے- تقریب کے میزبان مولانا محمد عبدالعزیز خان فیضی سرپرست مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب میں شریک افراد، ثناء خوانوں اور قاری حضرات سے اظہار تشکر کیا- ان کے اعلان کے مطابق  مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین بخاری نے حضرت امام رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر کنز الایمان کے تحائف چوہدری محمد حنیف ،مدیر احسان احمد سحر ،محمد اسلم قریشی،افتبر ڈاہر ،مرتضی قریشی ،زاہد محمود اور دیگر میں تقسیم کیے  

میزبان مولانا عبدالعزیز خان فیضی سرپرست مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی مسجد علی میں منعقدہ محفل نعت کی تقریب میں موجود ہیں