Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی عباسیہ کیمپس میں بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی گرینڈ میڈیا لانچنگ تقریب

Grand Media Launching Ceremony of Bahawalpur Literary and Cultural Festival at Islamia University

بہاول پور:28/فروری :کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے شایان شان انعقاد کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈویژنل انتظامیہ تمام تر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔ اس فیسٹیول کو نہ صرف جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ایونٹ بنایا جائے گا بلکہ ملکی سطح پر بھی یہ فیسٹیول نیک نامی کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نامور شعراء، ادیب، صحافی اور فنکار اس فیسٹیول میں رونق افروز ہیں اور عوام الناس کی دلچسپی نے لٹریری فیسٹیول کی قدرومنزلت میں گراں قدر اضافہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی گرینڈ میڈیا لانچنگ تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، معروف دانشور سید تابش الوری، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذوالفقار علی مان، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، یونیورسٹی فیکلٹی، سول سوسائٹی کے نمائندگان،وکلاء، طلبا و طالبات اور میڈیاکے نمائندگان کی شرکت۔تقریب میں ٹریژر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ابوبکر، ڈائریکٹر میوزیم زبیر ربانی، ڈائریکٹر آرٹ کونسل سجاد حسین، ڈائریکٹر میڈیا اسلامیہ یونیورسٹی شہزاد احمد خالد، کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان سجاد پرویز نے بھی شرکت کی۔وائس چانسلر اطہر محبوب نے فضا میں خیرمقدمی غبارے چھوڑ کر میڈیا لانچنگ تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں جمیل پروانہ سمیت مقامی فنکاروں نے اپنے فن اور طلبا و طالبات کی جھمر پارٹی نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں سابقہ فیسیٹیولز کی جھلکیوں پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز صوبہ بھر کی جامعات کے طلبا و طالبات کے مابین قرات و نعت خوانی اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔

  بہاول پور:28/فروری( )اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی میلے BLCF-2023کا بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذوالفقار علی مان نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اصغر ندیم سید، جامی چانڈیو،حنا جیلانی، نذیر لغاری،سردار علی شاہ،پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، حفیظ خان، ڈینز، پرنسپل آ فیسر، دیگر اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہو ں نے تیسرے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول ہمیں نئے راستوں کو متعین کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس طرح کے ادبی و ثقافتی فیسٹیول سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ جامی چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور اس طرح کے فیسٹیول سے معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کا تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ دنیا بھر میں جامعات ادب وثقافت کے ساتھ جدید علوم کو ہم آہنگ کر کے ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ پہلے روز 27 فروری کو عباسیہ کیمپس میں قرأت اینڈ نعت اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔رضوان اور معظم علی خان نے قوالی نائٹ میں شرکاء کو محضوظ کیا۔ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے چار روزہ تقریبات میں عقیل عباس جعفری، سجاد پرویز، نعیم مسعود، حسنین جمال، اظہر مجوکا، اجمل ساجد، جمیل پروانہ، موہن بھگت، ظہور احمد لوہار، وہاب بھگتی،جاوید اقبال، مجاہد بریلوی، آمنہ مفتی، انوار سین رائے، فصیح باری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسن، ناصر ادیب، ظفر اقبال سندھو، سیما کمرانی، شاکر شجاع آبادی، عباس تابش، آغا صدف مہدی، امبریں حسین امبر، اظہر فراغ، گل نوخیزاختر، جہانگیر مخلص، انعام الحق جاوید، منصور آفاق، ندیم بھابھہ، ناصرہ زبیری، صباحت عروج، شہبار نئیر، سلیم ساغر، شاہد مکلی، شوکت فہیم، سید تابش الوری، طاہر شہیر، عمیر نجمی، وصی شاہ، واصف علی، زاہد فخری، ذیشان اطہر، جنید سلیم، سلیم صافی اور دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر 20کتابوں کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی جائے گی۔ روبرو سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ساتھ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ان کی ذاتی زندگی، جدوجہد اور کامیابیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ان کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔اس کے علاو ہ حسنین جمال، مجاہد بریلوی، سیما کمرانی، خلیل الرحمان قمر، اوریا مقبول جان کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی۔ علاقائی موسیقی اور تھیٹر ڈراموں کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا اہم حصہ میڈیا کنکلیو ہے۔ اس باردو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے کا موضوع پاکستانی فلم انڈسٹری کل اور آج جس میں امان اللہ سپرہ، آمنا مفتی، انور سین رائے، فصیح بری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسین، مجاہد بریلوی، نعیم مسعود، ناصر ادیب، نذیر لغاری اور ظفر اقبال سندھو شریک ہوں گے۔ اسی طرح دوسرے حصے کا موضوع بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، جس میں اشرف شریف، اظہر مجوکا، گل نو خیز اختر، ارشد احمد عارف، جنید سلیم، محسن بھٹی، نسیم شاہد، اوریا مقبول جان، سجاد جہانیاں، سجاد میر، سلیم صافی، شاہد اجمل ملک، شاکر حسن شاکر، توفیق بٹ شریک ہوں گے۔ان تقریبات کے منتظم ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ فیسٹیول کے موقع پر بغدا دالجدید کیمپس میں کتابوں کی نمائش،پھولوں کی نمائش، صنعتی و دستکاریوں کی نمائش، زرعی نمائش اور کھانوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ان تقریبات کا اختتام جمعرات کو رات گئے میوزیکل نائٹ سے ہوگاجس میں مشہور گلوکار فلک شبیر شریک ہوں گے۔

Grand Media Launching Ceremony of Bahawalpur Literary and Cultural Festival at Islamia University

مزید پڑھیں