Advertisements

نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی کے موقع پر چولستان میں شاہی قبرستان کے مقام پر تقریب

Grand ceremony held at royal graveyard Cholistan on the ee of the death anniversary of Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Khamis Abbasi
Advertisements


نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرے پر ڈیزرٹ رینجرز کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرہ پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پھول رکھے  

پرنس بہاول عباس خان عباسی، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ،ڈیزرٹ رینجرز سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اسد غفور نےبھی نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرے پر پھول رکھے

Advertisements

بہاول پور:24/ مئی(سرکاری ہینڈ آؤٹ ) نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی کے موقع پر چولستان میں شاہی قبرستان کے مقام پر تقریب منعقد ہوئی۔ نواب سر صادق محمد خاں عباسی پنجم کے مقبرے پر فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرے پر ڈیزرٹ رینجرز کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرہ پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پھول رکھے۔ برسی کے موقع پر پرنس بہاول عباس خان عباسی، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ،ڈیزرٹ رینجرز سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اسد غفور نے نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے مقبرے پر پھول رکھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن، صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی،اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرپرسن شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر سمعیہ خالد، صدر انجمن تاجران حافظ محمد خرم،سیاسی و سماجی رہنما، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔