Contact Us

یوم پاکستان کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن میں پروقار تقریب کا انعقاد

Grand Ceremony held at Directorate of Public Relations Bahawalpur on Pakistan Day

بہاول پور:23/مارچ: ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے کی ہدایت پر یوم پاکستان کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم ندیم اور تمام سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں قومی پرچم سربلند کیا گیا، یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور قومی ترانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حصول لازوال قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص انفرادی طور پر اور بحیثیت معاشرہ اجتماعی طور پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم بحیثیت ذمہ دار پاکستانی قوم اپنے اکابرین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آزاد مملکت میں ہم پر یہ لازم ہے کہ وطن کی ترقی و خوشحالی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد حسن رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے۔ ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں