Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور میں گرینڈ اسمبلی

Grand Assembly Held at Sadiq Public School, Bahawalpur
Advertisements

 مختلف نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات،سندات اور تمغہ جات تقسیم کیے گئے

بہاول پور ( پریس ریلیز) صادق پبلک سکول بہاول پور میں گرینڈ اسمبلی* ایمفی تھیٹر میں منعقد ہونے والی گرینڈ اسمبلی میں مختلف نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات،سندات اور تمغہ جات تقسیم کیے گئے۔ اس پروقار تقریب میں ملک کے طول و عرض میں منعقد ہونے والے ذولسانی تقریری مقابلوں اور دیگر ہم نصابی، سائنسی اور تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سندات اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

Advertisements

میٹرک، او لیول اور اے ایس لیول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف ہاؤسز کے طلبہ اورطالبات کو سال 2026-27 کے لیے پریفیکٹ مقرر کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں سال 2026-27 کے لیے سرسید ہاؤس کے برہان اکبر کو ہیڈ بوائے جب کہ محمود ہاؤس کے رستم خان اور انور سکندر ہاؤس کے روحان عبداللہ کو ڈپٹی ہیڈ بوائے مقرر کیا گیا۔ اسی طرح طالبات میں فاطمہ ہاؤس کی آمنہ احمد کو ہیڈ گرل جب کہ فیرل ہاؤس کی میرب فاطمہ اور خدیجہ ہاؤس کی علینہ قریشی کو ڈپٹی ہیڈ گرلز مقرر کیا گیا۔ مزید براں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 46 ویں کل پاکستان ذولسانی تقریری مقابلے میں صادق پبلک سکول بہاول پور کی دو ٹیموں نے شرکت کی ۔ اس مقابلے میں بختاور امجد نے حوصلہ افزائی کا انعام حاصل کیا۔