Contact Us

صادق پبلک سکول بہاول پورکی تاریخ میں پہلی گریجوایشن تقریب

graduation ceremony in Sadiq Public School Bahawalpur

مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول مہمان خصوصی تھے —- پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس آف گریجوایشن تقسیم کیے گئے

صادق پبلک سکول بہاول پورکی تاریخ میں پہلی بار گذشتہ شب  گریجوایشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ تقریب 2023 کے سیشن میں انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے امتحانات میں  پاس ہونے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔    اس تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ  ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔تقریب میں 2023 کے طلبہ و طالبات  نے اکیڈمک گاؤنز اورکیپس پہن کر شرکت کی۔ اس تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کے والدین، بورڈ آف گورنرز کے ممبران  اور اساتذہ نے شرکت کی۔   اساتذہ اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات ہلکی موسیقی کے پس منظر میں ایک جلوس کی صورت میں پنڈال میں داخل ہوئے جس کی قیادت پرنسپل صاحب  نے کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پرنسپل صاحب نے  اس تقریب کے حوالے سے حاضرین محفل   خصوصاً والدین کاشکریہ ادا کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد  دی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  اس قسم کی تقریبات کا انعقاد طلبہ و طالبات کا حوصلہ بڑھاتا ہے اور  جونیئر طلبہ وطالبات  کو نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں میں  زیادہ سے  زیادہ آگے بڑھنے کی  تحریک ملتی ہے ۔  اس کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات میں  سرٹیفکیٹس آف گریجوایشن تقسیم کیے گئے۔  پروگرام کے آخر میں حاضرین محفل کے لیے  ریفریشمنٹ کا  اہتمام کیا گیا تھا۔ 

graduation ceremony in Sadiq Public School Bahawalpur

مزید پڑھیں