حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹراور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان

Advertisements
اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 4روپے سستا ہونے سے 263روپے 95پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی ،وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔