ممتاز ادیب، شاعر، محقق، صحافی سید مسعود حسن شہاب دہلوی کو حکومت پاکستان کی جانب سے بعد از وفات صدارتی ایوارڈ ”ستارہ امتیاز“ سے نوازا گیا
گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے شہاب دہلوی مرحوم کے فرزند پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی نے ایوارڈ وصول کیا۔
بہاول پور:بہاول پور سے تعلق رکھنے والے ممتاز ادیب، شاعر، محقق، صحافی سید مسعود حسن شہاب دہلوی کو حکومت پاکستان کی جانب سے بعد از وفات علمی ادبی و خدمات پر صدارتی ایوارڈ ”ستارہ امتیاز“ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے شہاب دہلوی مرحوم کے فرزند پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی نے ایوارڈ وصول کیا۔ علمی و ادبی حلقوں نے مسعود حسن شہاب دہلوی کو ”ستارہ امتیاز“ دینے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید مسعود حسن شہاب دہلوی کو بعد از وفات ستارہ امتیاز سے نوازا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حقیقی علمی و ادبی خدمات وقت گزرنے کے باوجود اپنی اہمیت برقرار رکھتی ہیں۔ بلاشبہ یہ اعزاز پورے بہاول پور کے لیے باعثِ فخر ہے۔

