Advertisements

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا

Petrol
Advertisements

حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا  اعلان کر دیا۔  حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور  پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔  قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔   نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2.50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی

Advertisements