ممتاز سفارت کار سلمان اطہر کو شاندار سفارتی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے”تمغہ شجاعت“ سے نوازا
سلمان اطہر کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ اس وقت لبنان اور قبرص میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
سلمان اطہر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور نعمان مسعود خان کے چچا زاد بھائی ہیں۔,ان کے والد اور دادا بھی ا علیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں
(بہاول پور: ( پریس ریلیز )پاکستان کے ممتاز سفارت کار سلمان اطہر کو ان کی شاندار سفارتی خدمات، غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ”تمغہ شجاعت“ سے نوازا گیا ہے۔ سلمان اطہر کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ اس وقت لبنان اور قبرص میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ الیکٹریکل انجینئر ہیں اور صادق پبلک اسکول بہاولپور کے سابق طالب علم ہیں۔اپنے کیریئر کے دوران سلمان اطہر نے پراونشل مینجمنٹ سروس اور ملٹری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس میں بھی خدمات انجام دی ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں ان کی خدمات نمایاں ہیں۔
وہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور نعمان مسعود خان کے چچا زاد بھائی ہیں۔ ان کے والد اور دادا بھی ا علیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

