Advertisements

آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنانا مجبوری تھی: وزیر اعظم شہباز شریف

Govt compelled to prepare budget under IMF watch: Shahbaz Sharif
Advertisements

جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ زیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیئے قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ سچ ہے آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا جو ہماری مجبوری تھا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ زیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیئے، جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔  شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈبلیوڈی میں بندربانٹ ہوتی تھی، پی ڈبلیوڈی محکمےکوختم کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ناقابل بیان کرپشن ہوتی ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ڈاؤن سائزنگ کے لئے کمیٹی بن چکی ہے، اخراجات میں کمی کے حوالے سے نتائج ایوان میں پیش کریں گے۔  آخر میں وزیر اعظم میاں شہبازشریف کا اپنی گفتگو سمیٹتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت اخراجات میں کمی کررہی ہے

Advertisements