Advertisements

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کے سٹاف کی پروفیسر حافظ محمد خالدمحمود کی قیادت میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شرافت علی سے ملاقات

Government Associate College Uchsharif delegation
Advertisements

بطورڈائریکٹر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی،وفد پروفیسر عمران سعید،پروفیسر چوہدری طارق اقبال، پروفیسررانا فیصل اور پروفیسر شالیم ڈیوس پر مشتمل تھا

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کے سٹاف نے پروفیسر حافظ محمد خالدمحمود کی قیادت میں ڈائریکٹر کالجز بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر شرافت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بطورڈائریکٹر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی، ملاقات میں ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل کے حل سمیت کالج کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

Advertisements

ڈائریکٹر کالجزبہاول پور ڈویژن نے اوچ شریف کالج کے تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی  اس موقع پر وفد نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شرافت علی کی زیر سرپرستی ڈویژن بھر کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں مزید ترقی پائیں گی اور میرٹ کا بول بالا ہو گا، گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کے سٹاف پرمشتمل وفد پروفیسر عمران سعید،پروفیسر چوہدری طارق اقبال، پروفیسررانا فیصل اور پروفیسر شالیم ڈیوس پر مشتمل تھا۔

۔