Advertisements

خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کیلئے سمری گورنر کو موصول

Khyber PakhtunKhwa Assembly
Advertisements

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سٹاف نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سٹاف کے حوالے کر دی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد گورنر کے پی کو بھیجی تھی، گورنر خیبر پختونخوا 48 گھنٹے میں سمری منظور کر کے دستخط کریں گے۔

Advertisements

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں 48 گھنٹے کے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی، خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق سمری پر سائن کر دیئے، امپورٹڈ گورنمنٹ کی اپوزیشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی کو پیغام بھجوایا تھا نہ بھجواؤں گا، خان صاحب کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات میں جائیں گے، دو تہائی اکثریت کے ساتھ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیں گے، جو وعدے کئے تھے ان پر ڈٹے رہے۔

محمود خان نے کہا کہ سوا 4 سال عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت کی، جو کچھ کر سکتے تھے عوام کیلئے کیا، جو سمجھتے تھے کہ ایڈوائس نہیں بھجوائیں گے، یہ ان کی بھول تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ تو صرف اسمبلی کی تحلیل تھی، عمران خان کا حکم سر آںکھوں پر، وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام کے آخر میں اسمبلی کی تحلیل پر عوام کو مبارکباد دی۔