Contact Us

گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نواب سر صادق محمد عباسی کی خدمات کے اعتراف میں پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی

Governor Punjab unveils Nawab Sir Sadiq Muhammad Abbasi portrait in King Edward Medical University Lahore

نواب سر صادق محمد عباسی کا قیام پاکستان میں بھی بہت اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے ایچیسن کالج میں بہاولپور ہاوس اور مسجد کا قیام کیا۔ کنگ ایڈورڈ کے پٹیالہ بلاک کی تعمیر کے لئے مہاراجہ آف پٹیالہ کے بعد نواب آف بہاولپور نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا محمد بلیغ الرحمن

نواب سر صادق محمد عباسی صرف بہاولپور کے نواب نہیں تھے بقول قائداعظم وہ محسن پاکستان تھے ۔تعلیمی اداروں کا قیام ہو یا طبی اداروں کی تعمیر و ترقی ہر جگہ ان کی کاوشیں شامل ہیں گیسٹ آف آنر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور


 نواب آف بہاولپور  نے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے بھی طب کی تعلیم کو ترجیح دی انہوں نے کنگ ایڈورڈ کا بہاولپور بلاک بھی تعمیر کروایا جس کی جلد تزئین و آرائش اور بحالی شروع کرنے جا رہے ہیں۔  وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میذیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز 

 وائس چانسلر کی جانب سے گورنر پنجاب اور کمشنر بہاولپور کو یونیورسٹی کی 163 سالہ تاریخ پر لکھی گئی کتاب ہسٹری بک آف کے ای ایم یو بھی پیش کی گئی۔


لاہور27فروری2024…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نواب سر صادق محمد عباسی نواب آف بہاولپور کی خدمات کے اعتراف میں پورٹریٹ کی نقاب کشائی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گیسٹ آف آنر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر ، پروفیسر اعجاز حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر محمد معین اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گورنر پنجاب نے نواب آف بہاولپور کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کے بعد اس حوالے سے منعقدہتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب ف بہاولپور محسن پاکستان ہیں اور ان کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نواب آف بہاولپور کا قیام پاکستان میں بھی بہت اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے ایچیسن کالج میں بہاولپور ہاوس اور مسجد کا قیام کیا۔ کنگ ایڈورڈ کے پٹیالہ بلاک کی تعمیر کے لئے مہاراجہ آف پٹیالہ کے بعد نواب آف بہاولپور نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا ۔انہوں نے کہاکہ نواب آف بہاولپور کا بہاولپور کو پاکستان میں شامل کرنا بہت بڑا فیصلہ تھا۔نواب آف بہاولپور نے قائداعظم محمد علی جناح کو ہر سطح پر سپورٹ کیا۔  انہوں نے کہا کہ نواب آف بہاولپور کی برصغیر اور پنجاب میں تعلیم ،صحت کے شعبوں میں اور عوامی دوستی کے حوالے سے بہت سی مثالیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آنا ہمیشہ ہی فخر کی بات رہی ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے بطور چانسلر سب سے پہلے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس ادارے کا طبی تعلیم و تحقیق میں سب سے قدیم اور نمایاں مقام ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کے دادا بھی اسی درسگاہ کے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مقبول احمد کنگ ایڈورڈ میذیکل یونیورسٹی کی ایلومینائی کے لیے مثال ہیں ۔ میں 1984 کی ایلومینائی کا مشکور ہوں جنہوں نے کنگ ایڈورڈ کے بہاولپور بلاک کی تزئین و آرائش اور بحالی کروانے کا ذمہ لیا۔
گیسٹ آف آنر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ بطور ڈاکٹر اس طبی درسگاہ میں آنا ان کے لیے فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواب صاحب صرف بہاولپور کے نواب نہیں تھے بقول قائداعظم وہ محسن پاکستان تھے ۔تعلیمی اداروں کا قیام ہو یا طبی اداروں کی تعمیر و ترقی ہر جگہ ان کی کاوشیں شامل ہیں۔ آج کی تقریب کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری طور پر بھی نواب آف بہاولپور کی برسی منائی جائے اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ نواب آف بہاولپور کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے بھی طب کی تعلیم کو ترجیح دی انہوں نے کنگ ایڈورڈ کا بہاولپور بلاک بھی تعمیر کروایا جس کی جلد تزئین و آرائش اور بحالی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر کی جانب سے گورنر پنجاب اور کمشنر بہاولپور کو یونیورسٹی کی 163 سالہ تاریخ پر لکھی گئی کتاب ہسٹری بک آف کے ای ایم یو بھی پیش کی گئی۔
٭٭

مزید پڑھیں