Advertisements

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان سے عہدے کا حلف لیا

Governor Punjab takes oath from Acting Chief Justice Lahore High Court
Advertisements

 گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی تقریب میںوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان , صوبائی وزرا، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی


  لاہور25 جون2024  …گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شجاعت علی خان سے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پروقارتقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر،لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی لا افسران، انتظامی افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisements