Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کابطور چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری مالی بحران اور مبینہ بدانتظامی کی خبروں کا نوٹس

Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman takes notice of minagement news of the islamia University Bahawalpur
Advertisements

محمد بلیغ الرحمن نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 7 روز میں سابقہ انکوائریوں کی روشنی میں رپورٹ طلب کر لی۔


لاہور03  جنوری 2024 … گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری مالی بحران اور مبینہ بدانتظامی کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 7 روز میں سابقہ انکوائریوں کی روشنی میں رپورٹ طلب کر لی۔

Advertisements

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری مالی بحران اور مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے مختلف اخباروں میں شائع ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ گورنر پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 7روز میںہونے والے سابقہ انکوائریوں کی روشنی میں رپورٹ طلب کی ہے۔