گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 18ویں کانووکیشن کے موقع پر خطاب
گورنرپنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو قوموں کی صف میں باوقار مقام دلانے کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ عالمگیریت کے اس دور میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 18ویں کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانووکیشن میں 2016-20کے 1857طلباء وطالبات کو ڈگریاں اور میڈل عطا کیے گے ان میں 8پی ایچ ڈی، 71ایم فل،67گولڈ اور 54سلور میڈلسٹ شامل ہیں جنہیں بی ایس، بی ایس سی اور ایم ایس، ایم ایس سی کی ڈگریاں عطاکیں گئیں۔ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے ایسے گریجویٹس پیدا کریں جنہیں اپنے علوم پر مکمل دسترس حاصل ہواور وہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہوں۔ خطہ بہاول پور حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے انسانیت سے امن و محبت کے آفاقی پیغام سے بھرپور ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کا عظیم اثاثہ ہے جو نوابین بہاول پور نے اس خطے کی علمی میراث کے تسلسل کے لیے قائم کیا۔ اس موقع پر چانسلر کے کہنے پر تمام طلباء وطالبات نے کھڑے ہو کر اپنے والدین اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان کے قیام میں نواب آف بہاولپور کا کردار اور استحکام میں حصہ ہمیشہ یاد رہے گا۔جاپان کی صنعتی ترقی میں کوالٹی اور آپس میں ملکر کائزن کے اصول سے بہتری کا اہم کردار ہے اور ہم بھی مستقل بہتری کی جانب قدم رکھیں۔انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ اپنی توانائیاں اورصلاحتیں ملک و قوم کے لئے وقف کر دیں۔کامیابی کے لیے اعلی کردار اہم ہے۔کنسورشیم برائے کلائمیٹ چینج میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا بہت کام ہے۔ حال ہی میں مری میں ہونیوالی وائس چانسلر کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ اس کنسورشیم کی سربراہی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کریگی۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی کر رہی ہے اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن 2023کی رینکنگ میں دنیا کی 801تا 1000یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے۔ یونیورسٹی میں تحقیق و تدریس کا اعلیٰ معیار، طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، خود کفالت کے لیے اقدامات، نئے شعبوں اور فیکلٹیوں کا قیام، اساتذہ کی ترقیاں اور تعیناتیاں قابل تحسین اقدام ہے۔ یونیورسٹی میں سیرت چیئر اور سر صادق محمدخان چیئر کو فعال کرنے کے اقدام انتہائی خوش آئند ہیں۔ طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود خصوصاً 100کلومیٹر کے دائرے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی بس سروس کی فراہمی قابل تعریف اقدام ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی بن چکی ہے۔حالیہ سیلاب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے فلڈ ریلیف مہم اور عطیات کی فراہمی انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے 18ویں کانووکیشن میں چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن، اعلیٰ حکام، اراکین پارلیمنٹ، معززین شہر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا، طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی حالیہ کامیابیاں بین الاقوامی رینکنگ کے اداروں کی جانب سے واضح طور پرسامنے آئی ہیں اور جامعہ اسلامیہ ایک عالمی یونیورسٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔یہ تمام کامیابیاں اساتذہ کرام، ملازمین اور طلباء وطالبات کی اجتماعی محنت اور جاں فشانی کا نتیجہ ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی اول ‘ پنجاب کی دوئم اور پاکستان کی 7 ویں یونیورسٹی بن چکی ہے۔اساتذہ کی تعداد تقریبا 1400 اور جز وقتی 1000 ہے۔طلباء کی تعداد 65000ہو چکی ہے۔یونیورسٹی نے گزشتہ تین سالوں میں تدریس و تحقیق، انتظامی اور مالیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا۔ اب تک 27سلیکشن بورڈز اور63سلیکشن کمیٹیاں منعقد ہوچکی ہیں جن کے ذریعے 3396ٹیچنگ نان ٹیچنگ سٹاف کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ اِسی طرح فیکلٹی کی تعداد کو 550سے بڑھا کر تقریباً 1400 کر دیا گیا ہے تاکہ تدریس اور تحقیق کے لئے الگ الگ افرادی قوت دستیاب ہو اور معیار میں بھی اضافہ ہو۔ قریباً808ساتذہ کا تقرر ہوا جس میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسٹنٹ پروفیسر، لیکچرار اور ایسوسی ایٹ لیکچرار شامل ہیں۔یونیورسٹی میں دس سال بعد ریگولر رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ اِسی طرح ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات، ایڈیشنل رجسٹرار، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور اسسٹنٹ رجسٹرار کی بھی نئی تعیناتیاں کی گئیں۔ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اپنے 90فیصد اخراجات خود اٹھانے کے قابل ہو گئی ہے۔ اس وقت 20ہزار طلباء وطالبات ایک ارب دس کروڑ مالیت کے سکالرشپ لے رہے ہیں اور سیلاب متاثرہ طلباء بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ احمدپور اور لیاقت پور کیمپسز کے بعد حاصل پور کیمپس کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ طلباء وطالبات کی سطح پر سوسائیٹیز کے قیام سے ان میں قائدانہ صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں ہیں۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لنگوئجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو،ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن،ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال،ڈین فیکلٹی آف آئن لائن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اختر علی،ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھا میٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار،مخدوم سید احمد عالم انور، سید تابش الوری،وائس چانسلر چولستان ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سجاد خان،رانا محمد طارق، چیف آف سٹاف میاں شاہد اقبال، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار مان، ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید، اعتزاز حسن ایڈیشنل کمشنر ریونیو، فوزیہ ایوب قریشی اور دیگر معززین موجود تھے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر آفس میں سینئر فیکلٹی ممبران اور اساتذہ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں انٹرکراپنگ پروجیکٹ پر ڈاکٹر علی رضا، کپاس کی نئی اقسام اور تحقیق، آئی ٹی اور دیگر منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔گورنر پنجاب و چانسلر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کاٹن سنٹر کا دورہ کیا اور کپاس کی نئی اقسام کا مشاہدہ کیا جہاں پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے بغداد الجد ید کیمپس کی خوبصورتی اور شادابی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ترقیاتی سرگرمیوں،وفاقی ترقی کا پیکج، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور یونیورسٹی ذرائع سے عمارات کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔