Advertisements

اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ، عید الفطر کے بعد اوچ شریف مزارات پر حاضری دوں گا گورنر پنجاب

Makhdoomzada Syed Hassan Zammurud Bukhari
Advertisements

ولی عہد دربار سید جلال الدین سرخ پوش بخاری مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے اپنے والد  سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی جانب  سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں اوچ شریف بنگلہ بخاری پر آنے کی دعوت دی

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر  ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ، عید الفطر کے بعد  اوچ شریف مزارات پر حاضری دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ولی عہد دربار سید جلال الدین سرخ پوش بخاری مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کی قیادت میں وفد سے  ملاقات کے دوران کیا ، ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے اپنے والد محترم سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ سرخ پوش بخاری مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی جانب  سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں اوچ شریف بنگلہ بخاری پر آنے کی دعوت دی

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوچ شریف ایک تاریخی شہر ہے جہاں حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری ، حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت  اور دیگر  اولیاء کرام نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلام کی شمع روشن کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عید الفطر کے بعد بنگلہ بخاری اوچ شریف آئیں گے ۔ سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے ملاقات کے ساتھ تاریخی تبرکات و نوادرات کی زیارت کے ساتھ مزارات پر حاضری دیں گے۔  اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ ، سید گلشن بخاری و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔