Advertisements

گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول

Baligh ur Rehman
Advertisements

لاہور::   وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری گورنر بلیغ الرحمان کو موصول ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری رات 10 بج کر 10 منٹ پر گورنر ہاؤس نے وصول کی ہے سمری وصول کرنے کے بعد ڈائری نمبر 343926 بھی جاری کر دیا گیا۔

Advertisements

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے سمری گورنر کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائری نمبر بھی شیئر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ اب الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے