Contact Us

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی سیلاب زد گان کی امداد کے لئے پریس کانفرنس

Governor Punjab press conference to help the flood victims

مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب زد گان کیلئے 14 امدادی ٹرک بھی روانہ کیے

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج گورنر ہائوس لاہور میں سیلاب زندگان کی امداد کے لئے فلڈ ریلف فنڈ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زد گان کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر بلا تفریق ساتھ چلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی حتی المقدور امداد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر نگرانی سیلابی ریلوں میں اپنی جانوں کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو اب تک 80%امدادی چیک دیئے جا چکے ہیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں تباہی اور بدحالی سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد اور مالی وسعت رکھنے والے طبقے پر لازم ہے کہ وہ آزمائش اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھر پور مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں وہی قومیں اپنی منزل حاصل کرتی ہیں جو اتحاد و یگانگت اور قوت ارادی کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات، فلاحی تنظیموں سمیت تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہوگی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مخیر حضرات کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے حوالے سے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے 31مئی 2022سے اب تک اپنی تمام تنخواہ سیلاب متاثریں کے لئے دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور چانسلر انہوں نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بھی ہدایت   ہے  کہ طلبا اور فیکلٹی ممبرز سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان اور ریلیف فنڈز اکٹھا کرنے میں کردار ادا کریں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آخر میں مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب زدگان کیلئے 14 امدادی ٹرک بھی روانہ کیے۔اس موقع پر حذیفہ رفیق اور شاہد حسن شیخ بھی موجود تھے۔

Governor Punjab press conference to help the flood victims 2

مزید پڑھیں