Contact Us

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال 2023کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

Baligh ur Rehman

گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال 2023کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی شاندار کامیابی پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، اساتذہ کرام، ملازمین اور طلباء وطالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر کو ایک پیغام میں گورنر پنجاب نے کہاکہ آپ سب قومی اور عالمی رینکنگ میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اسی رفتار سے تمام شعبوں میں ترقی اور کامیابی کا سفر جاری رکھے گی۔ ٹائمز ہا ئر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی پہلی، پنجاب کی دوسری اور پاکستان کی سرکاری جامعات میں ساتویں پوزیشن پر آئی ہے۔ عالمی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 1000-1200سے ترقی کر کے 801-1000کی پوزیشن پر آئی ہے۔ سائٹیشنز کی کیٹگری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان بھر میں تمام جامعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آئی ہے جو یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے بلند معیار اور مقدار کا بلند ثبوت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ریسرچ کیٹگری میں 12.1،انڈسٹریل انکم میں 37.1،سائٹیشنزمیں 62.9اور انٹرنیشنل آؤٹ لک میں 43.2 پوائنٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں