گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں تین بلوں کی منظوری دے دی
لاہور 29دسمبر2022 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں تین بلوں کی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی منظوری کے بعد یہ تینوں بل ایکٹ کہلائیں گے اور فوری نافذ العمل ہوں گے۔گورنر پنجاب نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 ، پنجاب ہولی قرآن(پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ) (ترمیمی) بل 2022 اور یونیورسٹی آف گجرات(ترمیمی)بل 2022 کی منظوری دے دی۔
مزید ازاں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب/چانسلر نے ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن (BS 20 ) تعینات کردیا۔گورنر پنجاب نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی ۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلر گورنمنث کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر نامزد کر دیا۔ گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب/چانسلر نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے لیے پانچ ممبرز کو بھی نامزد کر دیا۔ جن کو نامزد کیا گیا ان میں پروفیسر حنا طیبہ وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور،ڈاکٹر نبیلہ ذکاسینیٹر ریسرچ فیلو ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد،ڈاکٹر عائشہ محی الدین پروفیسر بائی لوجیکل سائنسز،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فانڈیشن اور ڈاکٹر نائمہ انصاری صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پی یو ٹی رسول، منڈی بہاوالدین کے رجسٹرار،کنٹرولر ایگزیمینیشن اور خزانچی ( treasurer) کا اضافی چارج بالترتیب محمد ارشدپرنسپل پی یو ٹی منڈی بہاوالدین،پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور(BS 21) پنجاب یونیورسٹی جہلم اور احمد جمیل ترک ایڈیشنل کنٹرولر ایگزیمینیشن گجرات یونیورسٹی کو سونپ دیا۔