Contact Us

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد اور ان سے ملاقات

Governor Punjab Muhammad BaleeghurRehman visits Chaudhry Shujaat's house

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگوکی گئی,صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے


لاہور 01اپریل 2024…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن آج چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگوکی گئی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر پنجاب نے چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی وزارتیں سنبھالنے پر چوہدری شجاعت حسین کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیوٹا، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، نیوٹیک اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جیسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا نوجوانوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ہے ۔محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی سمجھ بوجھ، تجربہ اور معاملہ فہمی کی تحسین کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں