اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گورنر پنجاب سے سعود مجید، سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور ممبر صوبائی اسمبلی مجتبی شجاع الرحمان کی ملاقات

Governor Punjab meets with Saud Majeed Rana Mashhood and Mujtaba Shuja-ur-Rehman

لاہور 01جولائی 2022 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہائوس لاہور میں سینیٹر سعود مجید، سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداور ممبر صوبائی اسمبلی مجتبی شجاع الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تعلیم اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے سابق دور میں ٹرشری تعلیم کے اداروں پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں3 گنا اضافہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے سابق دور میں جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے کے لیے یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے گئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ معاشرے میںمایوسی پھیلانے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے اپنے حصے کی شمع جلائے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کی بہت ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے جامعات میں ایک کنسورشیم بنانے کے پلان پر کام جاری ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ  جامعات میں5 سالہ کیلنڈر بنانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں کانووکیشنز وقت پر منعقد ہونے چاہئیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ نوجوانوں کو ایک اچھا پروفیشنل بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بنانے پر بھی توجہ دیں۔
اس موقع پر سینیٹر سعود مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گورنر پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح بہبود ،ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے جبکہ سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے گورنر پنجاب کی ماضی میں بطور وفاقی وزیر تعلیم کے لیے خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں