Contact Us

نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

Governor Punjab Muhammad BalighurRehman meet s Acting Caretaker PM AnwarulHaq Kakar


لاہور  31   اکتوبر2023 …نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے بالخصوص معاشی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس موقع پر وزیر اعظم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو سالا نہ فنڈنگ میں کمی کے مسئلے کی طرف متوجہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ اور مالی معاملات میں بہتری لانے میں مدد کرے۔
٭٭٭

مزید پڑھیں