Advertisements

گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات میں وظائف تقسیم کئے

Governor Punjab distributed scholarships among students of IUB belonging to Balochistan
Advertisements

بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ حکومت بلوچستان کا انتہائی احسن اقدام ہے جو معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے انجینئر محمد بلیغ الرحمن

انجینئر محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب و چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات میں  بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے وظائف تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ (بی ای ایف) حکومت بلوچستان کا انتہائی احسن اقدام ہے جو معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا  ہے ۔ تمام وظائف خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر غریب ترین لیکن ذہین طلباء و طالبات کو دیئے جا رہے ہیں۔ یہ وظائف حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کی طرف سے فروغ تعلیم کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم بلوچستان کے 48 طلباء و طالبات میں 11.35 ملین روپے کے وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت بلوچستان کا بیف پروگرام حکومت پنجاب پیف کی طرز پر چل رہا ہے۔ پیف پروگرام اس وقت کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے شروع کیا تھا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب خصوصی تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے حکومت بلوچستان سے ان وظائف کے لئے رابطہ کیا اور قومی یکجہتی کا اس کام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر  انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ بیف کی اسکالرشپ اسکیم میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے، بی ای ایف نے ایک فعال طریقہ اپنایا ہے جس کے ذریعے مستحق طلبہ کی دہلیز پر اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول بیف کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو نرسنگ کے شعبے میں تعلیم دینے کیلئے تیار ہے جو پورے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں بہت سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔بیف کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد سہیل نے بتایا کہ ان وظائف کی فراہمی کا پورا عمل بورڈز اور اداروں سے مطلوبہ ڈیٹا، تصدیق اور آخر میں اسکالرشپ کی تقسیم کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے اور پروگرام کے آغاز سے ہی بیف میں لاگو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام حسن عباسی ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے 20ہزار طلباء وطالبات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ یونیورسٹی ذرائع سے وظائف کے مختلف سکیموں کے تحت 90کروڑ روپے سے زائد کے مالی وظائف حاصل کررہے ہیں۔

Advertisements