Advertisements

گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

Governor Punjab distributed laptops among IUB students
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے 3 ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو میرٹ پر رواں ماہ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے محمد بلیغ الرحمن کا تقریب میں اعلان

بہاول پور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، سابق پارلیمنٹیرنز بیگم پروین مسعود بھٹی، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، خالد محمود ججہ، افضل گل، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف اینمل سائنسز بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین، وائس چانسلر صادق ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز، مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق، سعد مسعود، میاں شاہد اقبال، اساتذہ و طلبہ و طالبات موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے گزشتہ دورِ حکومت میں میرٹ پر ذہین طلبا وطالبات کو 5 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ اس سکیم کا دوبارہ اجراء کر دیا گیا ہے اور اس ماہ اسلامیہ یونیورسی بہاول پور کے3ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالا دستی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہء امتیاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو نفرت کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ پاکستان کے عوام میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت کے پرچار کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں ان کی سیاسی وابستگی کسی بھی جماعت سے تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بہاول پور کے معاملہ کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر غلیظ ویڈیوز کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ بغیر تحقیق کے منسلک کرنا تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے مالی معاملات، منشیات و ہراسگی کے تمام پہلوؤں پر اعلیٰ سطحی تحقیقات ہورہی ہیں اور کسی بھی قسم کے بے قاعدگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات قابل احترام ہیں، ان کی ساکھ متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور خود مختاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہے اور اس قسم کے مذموم کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔

Advertisements
Governor Punjab distributed laptops among IUB students