Advertisements

گورنر پنجاب نے ڈائریکٹر انفارمیشن ناصر حمید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی

Nasar Hameed PHD
Advertisements

ناصر حمید محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے پہلے آفیسرہیں جنہوں نے میڈیا سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی

ناصر حمیداسلامیہ یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی پہلی پوزیشن لینے کا بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں

Advertisements

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چوہدری سرور نے گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن میں ڈائرایکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور میں ناصر حمید کو میڈیا سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی۔خیال رہے کہ جناب ناصر حمید محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پہلے آفیسر ہیں جنہوں نے میڈیاسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ناصر حمید اسلامیہ یونیورسٹی کے گولڈمیڈلسٹ بھی ہیں اور اُنہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحرنے ڈاکٹر ناصر حمید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے اوراُن کے لیے خواہشات کا اظہار کیا ہے