گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لندن میں ممتاز بزنس مین سجاد خان بلوچ کے ریسٹورنٹ پر آمد
چوہدری محمد سرور ممتاز کاروباری شخصیت سجاد بلوچ کے سلاد بار پر بھی گئے اور دوستوں سے ملاقات کی
گورنر پنجاب نے لندن میں چوپ الونا کا بھی وزٹ کیا،،قانون دان نسیم احمد بھی موجود تھے
لندن(خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں،اپنے ذاتی دوستوں،قریبی ساتھیوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات میں بھی شرکت کی ہے۔گورنر پنجاب اپنے دیرینہ دوست احمد پور شرقیہ کے رہائشی ممتاز بزنس مین محمد سجاد خان بلوچ کے لندن میں ریسٹورنٹ پر بھی گئے، جہاں انہوں نے ان کے بزنس مین ساتھی محمد طارق خان بلوچ اور دیگر دوستوں سے ملاقات کی،ان سے مکمل سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب نے سلاد بار چوپ الونا کا وزٹ بھی کیا