Advertisements

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Baligh ur Rehman and Pervaiz Elahi
Advertisements

لاہور:  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا، پرویز الہٰی نئے قائد ایوان کے چناؤ تک عہدے پر کام کریں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےوزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، اس نوٹیفکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہیٰ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

Advertisements