Advertisements

گورنر پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن ,سپیکر پنجاب اسمبلی اور اور سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف کو مراسلے

governor punjab
Advertisements

لاہور…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور اور سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کو مراسلے بھیج دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے خطوط کے جواب دے دیئے۔خطوط کے متن کے مطابق چونکہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے اس صورتحال پر آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کا اطلاق نہیں ہوتا ۔اس کی بجائے اب انتخابی عمل آ ئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 224 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی قابل اطلاق شقوں کے مطابق ہونا ہے ۔ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور آئین کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کرئے۔جبکہ سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کو مراسلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اپنے مراسلے کے پیرا 2 میں جس آرڈر کا ذکر کیا ہے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے، میرا آفس آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔  

Advertisements