Advertisements

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے سے زیادہ مشکل ہے: گورنر حاجی غلام علی

Governor KP Ghulam Ali
Advertisements

پشاور:  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیش رفت ہوئی ہے، انتخابات کی تاریخ سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی، پیر یا منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر جاؤں گا، الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس میں کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔

Advertisements

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا پنجاب سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے الیکشن مختلف ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پنجاب سے مختلف ہے، ایسا کوئی دن نہیں گزرا کہ یہاں کوئی حملہ نہ ہوا ہو، ایسا فیصلہ کریں جس سے عوام مشکل میں نہ پڑیں۔