Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

Advertisements

لاہور 19دسمبر2022… گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ملک میں معاشی استحکام لانا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔ گورنر پنجاب نے اپنے ہم منصب کی گلگت بلتستان کے طلبا کا پنجاب کی جامعات میں کوٹا بڑھانے کے حوالے سے بات کے جواب میں کہا کہ وہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کے طلبا کا کوٹہ بڑھانے کے لیے کوشش کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پرامن ہیں اور یہ امر نہایت متاثر کن ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisements

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانا بہت ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاحتی اعتبار سے دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بے شمار قابل دید قدرتی شاہکار ہیں جو کہ غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔