کمشنرڈاکٹر احتشام انور کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی صفائی ستھرائی و تزئین و آرائش بارے بریفنگ

Advertisements
بہاول پور:11/مئی : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس سے ملاقات کی۔ کمشنر بہاولپور نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی صفائی ستھرائی و تزئین و آرائش بارے بریفنگ دی۔ آر پی او بہاولپور نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔دریں اثناء ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ نے بہاولپور میں اولڈ ایج ہوم کے قیام بارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق،میاں شاہد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر بھی موجود تھے۔