Advertisements

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار اوگرا سے واپس لینے کا فیصلہ

OGRA
Advertisements

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کرے گی۔

Advertisements

چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان، پٹرولیم ڈویژن و دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، حتمی ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے آئل ریفائنریز و دیگر فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔