Advertisements

سیلاب سے تباہ کاریاں: حکومت کا اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر کی امداد لینے کا فیصلہ

UNGA adopts Pakistan's resolution on Islamophobia
Advertisements

اسلام آباد: ملک میں آنے والے بدترین سیلاب زدگان کی بحالی اور شدید تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر کی امداد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور 60 کروڑ ڈالر امداد کے لیے درخواست کرے گی، اقوام متحدہ سے انسانی ہمدردی کی اپیل شروع کرنے کے تحت امداد مانگی جائے گی۔ رقم متاثرہ علاقوں کو خوراک، پناہ گاہ، طبی سہولیات کیلئے استعمال کی جائے گی

وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ 16 کروڑ ڈالر امداد فراہم کر چکا ہے اور یہ رقم موصول ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ سے ملنے والی امدادی رقم 76 کروڑ ڈالر ہو جائے گی