Advertisements

حکومت اور پی پی ڈیڈ لاک: اسحاق ڈارکی زرداری ہاؤس آمد، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Government–PPP Deadlock: Ishaq Dar Visits Zardari House, Assures Resolution of Concerns
Advertisements

اسلام آباد: حکومت اور پیپلز پارٹی کا اہم رابطہ ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو سے ملنے زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔ پی پی ذرائع کے مطابق سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں، اسحاق ڈار سے ملاقات میں نوید قمر ، شیری رحمان اور جام خان شورو بھی موجود ۔ اِسی طرح ملاقات کے دوران بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا،بلاول بھٹو نے اپنے تحفظات نائب وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے۔ دوسری جانب سندھ سے وزیر جام خان شورو نے نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی جس پر اُنہوں نے بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں وزیراعلی سندھ،ا ور صوبائی وزیر جام شورو نے آج بلاول بھٹو کو پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی تھی