Advertisements

حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے

electricity
Advertisements

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے۔ وفاقی وزیرپاور ڈویژن اویس احمد لغاری کا کہنا تھاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بجلی بل واپس ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونےکے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا جاچکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائےگا۔ وزیراعظم کے مطابق سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

Advertisements