Contact Us

موجودہ حکومت ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے حسن عسکری شیخ

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کریں گے ممبر صوبائی اسمبلی کی عمائدین علاقہ سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر موجودہ حکومت ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا یہی وجہ ہے کہ عوام کو بد ترین مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یوسی چنی گوٹھ ، راجڑہو ، مہند اور کلاب میں گزشتہ کئی برسوں سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ان علاقوں کے ترقیاتی کام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا ، پنجاب حکومت کی گندم کی پالیسی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران میں نے یہ نقطہ اٹھایا تھا کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کو آسان بنایا جائے اور کاشتکاروں کو مڈل مین کے چنگل سے نجات دلا کر گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جائے ۔

مزید پڑھیں