Advertisements

حکومت نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59 ویں برسی پر 24 مئی کو قومی وصوبائی اور تحصیل سطح پر تقریبات کا اہتمام کرے

Chairman Sadiq Dost Allahabad M.A.Khaliq Bhartti
Advertisements

محسن پاکستان نے استحام پاکستان کے لیے اپنی آبائی حکمرانی تک قربان کردی تھی پورے ڈویڑن بہاول پور میں تعطیل کا اعلان کیاجائے ایم اے خالق بھٹی چیرمین صادق دوست اللہ آباد


اللہ آباد(نامہ نگار)حکومت محسن پاکستان ہزہائینس نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی 59 ویں برسی پر 24 مئی کو قومی وصوبائی اور تحصیل سطح پر منانے کے لیے تقریبات کا اہتمام کرے ایم اے خالق بھٹی چیرمین صادق دوست اللہ آباد نے سماجی شخصیات واحد بخش بھٹی ملک محمد عمران محمد شہباز محمد سجاد بھٹی محمد مظہر محمد یوسف محمد ارباز ساگر کمار اور وجے کمار کے ہمراہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ  پورے ڈویڑن بہاول پور میں تعطیل کا اعلان کیاجائے   ہزہائنس نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم والئی ریاست بہاول پورنے جہدوجہد پاکستان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی تھیں اور استحام پاکستان کے لیے اپنی آبائی حکمرانی تک قربان کردی تھی حکومت ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کی 59 ویں برسی کے موقع پر حکومت وفاقی وصوبائی اور تحصیل سطح پر برسی منانے کے لیے اقدامات کرے اور 24 مئی کو پورے ڈویڑن بہاول پور میں تعطیل کا اعلان کیاجائے۔

Advertisements